Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 642

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابومعمر عبداللہ بن عمرو نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن صہیب نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

نماز کی اقامت پڑھی گئی، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کے ایک کونے میں ایک شخص سے سرگوشی کر رہے تھے، پھر آپ نے نماز قائم نہیں کی حتیٰ کہ لوگ سو گئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُنَاجِي رَجُلاً فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ، فَمَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 642