Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 641

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ، انہوں نے کہا: میں نے ابوسلمہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہمیں حضرت جابر رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ

غزوہ خندق کے دن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ آئے، پس انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں نماز نہیں پڑھ سکا حتیٰ کہ سورج اب غروب ہونے لگا اور اس وقت روزہ دار کے افطار کا وقت تھا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے بھی نماز نہیں پڑھی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کی ایک وادی میں گئے اور میں بھی آپ کے ساتھ تھا، پھر آپ نے وضوء کیا اور نماز پڑھائی یعنی سورج کے غروب ہونے کے بعد عصر کی، پھر اس کے بعد آپ نے مغرب کی نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ، يَقُولُ أَخْبَرَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جَاءَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا كِدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ حَتَّى كَادَتِ الشَّمْسُ تَغْرُبُ، وَذَلِكَ بَعْدَ مَا أَفْطَرَ الصَّائِمُ‏.‏ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُهَا ‏"‏ فَنَزَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى بُطْحَانَ وَأَنَا مَعَهُ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى ـ يَعْنِي الْعَصْرَ ـ بَعْدَ مَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا الْمَغْرِبَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 641