Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 640

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں الاوزاعی نے حدیث بیان کی از الزہری از ابی سلمہ بن عبدالرحمن از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

نماز کی اقامت پڑھی گئی، پس لوگوں نے اپنی صفیں برابر کیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (حجرہ سے) باہر نکلے، پس آگے بڑھے، اس وقت آپ جنبی تھے، پھر فرمایا: تم اپنی جگہوں پر ٹھہرو، پس آپ نے غسل کیا، پھر آپ باہر نکلے اور آپ کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے، پس آپ نے ان کو نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَسَوَّى النَّاسُ صُفُوفَهُمْ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَقَدَّمَ وَهْوَ جُنُبٌ ثُمَّ قَالَ ‏ "‏ عَلَى مَكَانِكُمْ ‏"‏‏.‏ فَرَجَعَ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ خَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً فَصَلَّى بِهِمْ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 640