Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 639

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی از صالح بن کیسان از ابن شہاب از ابی سلمہ از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجرہ سے نکلے، اس وقت نماز کی اقامت کہی جا چکی تھی اور صفیں برابر کی جا چکی تھیں حتیٰ کہ جب آپ جانماز پر کھڑے ہوئے، ہم اس کے منتظر تھے کہ آپ تکبیر تحریمہ پڑھیں، آپ لوٹ گئے اور فرمایا: تم اپنی جگہوں پر کھڑے رہو، تو ہم اسی حالت میں کھڑے رہے، حتیٰ کہ آپ ہماری طرف اس حال میں نکلے کہ آپ کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے، اور بے شک آپ نے غسل کیا تھا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ وَعُدِّلَتِ الصُّفُوفُ، حَتَّى إِذَا قَامَ فِي مُصَلاَّهُ انْتَظَرْنَا أَنْ يُكَبِّرَ انْصَرَفَ قَالَ ‏ "‏ عَلَى مَكَانِكُمْ ‏"‏‏.‏ فَمَكَثْنَا عَلَى هَيْئَتِنَا حَتَّى خَرَجَ إِلَيْنَا يَنْطُفُ رَأْسُهُ مَاءً وَقَدِ اغْتَسَلَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 639