Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 638

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ از عبداللہ بن ابی قتادہ از والد خود، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جب نماز کی اقامت پڑھی جائے تو تم اس وقت تک کھڑے مت ہو حتیٰ کہ تم مجھے دیکھ لو اور تم پر سکون اور اطمینان لازم ہے۔

علی بن المبارک نے شیبان کی (یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت میں) متابعت کی ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَلاَ تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي وَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 638