Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 635

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ از عبداللہ بن ابی قتادہ از والد خود، انہوں نے کہا:

جس وقت ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے، اچانک آپ نے لوگوں کی آہٹیں اور آوازیں سنیں، آپ نے نماز پڑھنے کے بعد فرمایا: تمہیں کیا ہوا تھا؟ انہوں نے کہا: ہم نماز میں ملنے کے لیے جلدی کر رہے تھے، آپ نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو، جب تم نماز پڑھنے کے لیے آؤ تو تم اطمینان اور سکون کے ساتھ آؤ، تم کو جتنی نماز مل جائے اس کو پڑھ لو اور جتنی نماز تم سے فوت ہو جائے، اس کو پورا کر لو۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِذْ سَمِعَ جَلَبَةَ رِجَالٍ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ ‏"‏ مَا شَأْنُكُمْ ‏"‏‏.‏ قَالُوا اسْتَعْجَلْنَا إِلَى الصَّلاَةِ‏.‏ قَالَ ‏"‏ فَلاَ تَفْعَلُوا، إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلاَةَ فَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 635