(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جعفر بن عون نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو العمیس نے حدیث بیان کی از عون بن ابی جحیفہ از والد خود، انہوں نے کہا کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مکہ سے باہر وادی ابطح میں دیکھا، آپ کے پاس حضرت بلال رضی اللہ عنہ آئے اور آپ کو نماز کی خبر دی، پھر حضرت بلال نیزہ لے کر باہر نکلے حتیٰ کہ اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس وادی میں گاڑ دیا اور نماز کی اقامت کہی۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالأَبْطَحِ فَجَاءَهُ بِلاَلٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلاَةِ، ثُمَّ خَرَجَ بِلاَلٌ بِالْعَنَزَةِ حَتَّى رَكَزَهَا بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالأَبْطَحِ وَأَقَامَ الصَّلاَةَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 633