Sahih Al Bukhari 632

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے خبر دی از عبید اللہ بن عمر، انہوں نے کہا: مجھے نافع نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک سرد رات میں ضجنان میں اذان دی، پھر فرمایا: تم اپنے گھروں میں نماز پڑھو، پھر ہمیں یہ خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مؤذن کو اذان دینے کا حکم دیتے، وہ اذان دیتا، پھر اذان کے بعد کہتا: سنو! سرد رات میں یا بارش والی رات میں سفر میں گھروں میں نماز پڑھو۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، قَالَ أَذَّنَ ابْنُ عُمَرَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ بِضَجْنَانَ ثُمَّ قَالَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، فَأَخْبَرَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْمُرُ مُؤَذِّنًا يُؤَذِّنُ، ثُمَّ يَقُولُ عَلَى إِثْرِهِ، أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ‏.‏ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ أَوِ الْمَطِيرَةِ فِي السَّفَرِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 632