(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از خالد الحذاء از ابی قلابہ از حضرت مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو آدمی آئے جو سفر کا ارادہ کرتے تھے، پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم دونوں نکلو تو تم دونوں اذان دینا اور اقامت کہنا، پھر جو تم میں سے بڑا ہو، وہ امامت کرائے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ أَتَى رَجُلاَنِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُرِيدَانِ السَّفَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أَنْتُمَا خَرَجْتُمَا فَأَذِّنَا ثُمَّ أَقِيمَا ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا ".
Reference: Sahih Al Bukhari 630