(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسلم بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از المہاجر بن ابی الحسن از زید بن وھب از حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ، انہوں نے کہا:
ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، پس مؤذن نے اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس سے فرمایا: ٹھنڈے وقت میں اذان دو، اس نے پھر اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس سے فرمایا: ٹھنڈے وقت میں اذان دو، اس نے پھر اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس سے فرمایا: ٹھنڈے وقت میں اذان دو، حتیٰ کہ سایا ٹیلوں کے برابر ہو گیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: گرمی کی شدت جہنم کے جوش سے ہے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ لَهُ " أَبْرِدْ ". ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ لَهُ " أَبْرِدْ ". ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ. فَقَالَ لَهُ " أَبْرِدْ ". حَتَّى سَاوَى الظِّلُّ التُّلُولَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم {إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ}
Reference: Sahih Al Bukhari 629