(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں معلیٰ بن اسد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی از ایوب از ابی قلابہ از حضرت مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں اپنی قوم کی ایک جماعت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم آپ کے پاس بیس راتیں ٹھہرے، آپ بہت نرم دل مہربان تھے، جب آپ نے دیکھا، ہمیں اپنے گھر والوں کی یاد آ رہی ہے تو آپ نے فرمایا: تم اپنے گھر لوٹ جاؤ اور ان میں رہو، ان کو تعلیم دو اور نماز پڑھو اور جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے ایک شخص اذان دے اور جو تم میں سے بڑا ہو، وہ نماز پڑھائے۔
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي نَفَرٍ مِنْ قَوْمِي فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، وَكَانَ رَحِيمًا رَفِيقًا، فَلَمَّا رَأَى شَوْقَنَا إِلَى أَهَالِينَا قَالَ " ارْجِعُوا فَكُونُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَصَلُّوا، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 628