Sahih Al Bukhari 625

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے عمرو بن عامر الانصاری سے سنا از حضرت انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

جب مؤذن اذان دیتا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب ستونوں کی طرف جھپٹتے حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (حجرہ سے) نکل آتے اور وہ اسی طرح مغرب سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ رہے ہوتے اور اذان اور اقامت کے درمیان اور کچھ نہیں ہوتا تھا۔

عثمان بن جبلہ اور ابوداؤد نے شعبہ سے روایت کی ہے کہ اذان اور اقامت کے درمیان بہت کم وقفہ ہوتا تھا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَامِرٍ الأَنْصَارِيَّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ كَانَ الْمُؤَذِّنُ إِذَا أَذَّنَ قَامَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ حَتَّى يَخْرُجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَهُمْ كَذَلِكَ يُصَلُّونَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ، وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ شَىْءٌ‏.‏ قَالَ عُثْمَانُ بْنُ جَبَلَةَ وَأَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ لَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمَا إِلاَّ قَلِيلٌ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 625