Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 621

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں سلیمان التیمی نے حدیث بیان کی از ابوعثمان النہدی از حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، آپ نے فرمایا:

تم میں سے کسی شخص کو بلال کی اذان سحری کھانے سے منع نہ کرے کیونکہ وہ رات کو اذان دیتے ہیں، تاکہ جو شخص نماز میں قیام کر رہا ہے وہ لوٹ آئے، اور جو سویا ہوا ہے وہ بیدار ہو جائے، آپ نے اپنی انگلیاں اوپر سے نیچے کر کے فرمایا: فجر یا صبح اس طرح نہیں ہے حتیٰ کہ آپ نے فرمایا: اس طرح ہے۔ زہیر نے اپنی ایک انگلی دوسری انگلی پر رکھ کر دائیں سے بائیں کھینچ کر دکھایا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ - أَوْ أَحَدًا مِنْكُمْ - أَذَانُ بِلاَلٍ مِنْ سَحُورِهِ، فَإِنَّهُ يُؤَذِّنُ - أَوْ يُنَادِي بِلَيْلٍ - لِيَرْجِعَ قَائِمَكُمْ، وَلِيُنَبِّهَ نَائِمَكُمْ، وَلَيْسَ أَنْ يَقُولَ الفَجْرُ - أَوِ الصُّبْحُ -» وَقَالَ بِأَصَابِعِهِ وَرَفَعَهَا إِلَى فَوْقُ وَطَأْطَأَ إِلَى أَسْفَلُ حَتَّى يَقُولَ هَكَذَا وَقَالَ زُهَيْرٌ: «بِسَبَّابَتَيْهِ إِحْدَاهُمَا فَوْقَ الأُخْرَى، ثُمَّ مَدَّهَا عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ»

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 621