(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی اذان اور اقامت کے درمیان تخفیف کے ساتھ دو رکعت پڑھتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، «كَانَ النَّبِيُّ صلّى الله عليه وسلم يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَيْنَ النِّدَاءِ وَالإِقَامَةِ مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ»
Reference: Sahih Al Bukhari 619