Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 616

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب و عبدالحمید صاحب الزیادی و عاصم الاحول از عبد اللہ بن الحارث، انہوں نے بیان کیا کہ

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمیں کیچڑ والے دن خطبہ دیا، جب مؤذن ”حی علی الفلاح“ پر پہنچا تو انہوں نے اس کو حکم دیا کہ وہ کہے کہ ”گھروں میں نماز پڑھو“ پھر لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا تو حضرت ابن عباس نے کہا: جو مجھ سے افضل تھے، انہوں نے یہ کیا ہے اور یہ عزیمت ہے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، وَعَبْدِ الحَمِيدِ، صَاحِبِ الزِّيَادِيِّ، وَعَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الحَارِثِ، قَالَ

خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ رَدْغٍ، فَلَمَّا بَلَغَ المُؤَذِّنُ حَيَّ عَلَى الصَّلاَةِ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُنَادِيَ الصَّلاَةُ فِي الرِّحَالِ ، فَنَظَرَ القَوْمُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ فَعَلَ هَذَا مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ وَإِنَّهَا عَزْمَةٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 616