(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں اسحاق بن راهویه نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں وہب بن جریر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی، یحییٰ سے اسی کی مثل، یحییٰ نے کہا: اور ہمارے بعض بھائیوں نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی کہ
جب مؤذن نے کہا: ”حی علی الصلوٰۃ“ تو حضرت معاویہ نے کہا: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ اور کہا: ہم نے تمہارے نبی کو اسی طرح فرماتے ہوئے سنا ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، قَالَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى نَحْوَهُ قَالَ يَحْيَى وَحَدَّثَنِي بَعْضُ إِخْوَانِنَا، أَنَّهُ قَالَ
لَمَّا قَالَ حَيَّ عَلَى الصَّلاَةِ، قَالَ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، وَقَالَ هَكَذَا سَمِعْنَا نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ
Reference: Sahih Al Bukhari 613