(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں ابو النعمان عارم بن الفضل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی، از ابی بشر از یوسف بن ماھک از عبداللہ بن عمرو، انہوں نے بیان کیا:
ہم نے ایک سفر کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سفر میں ہم سے پیچھے رہ گئے تھے، پھر آپ ہم سے مل گئے، اس وقت نماز ہم سے مؤخر ہو گئی تھی، اور ہم وضو کر رہے تھے، ہم اپنے پیروں پر مسح کرنے لگے تو آپ نے بلند آواز سے دو یا تین بار فرمایا: (بے دُھلی) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ
تَخَلَّفَ عَنَّا النَّبِيُّ ﷺ فِي سَفْرَةٍ سَافَرْنَاهَا، فَأَدْرَكَنَا وَقَدْ أَرْهَقَتْنَا الصَّلَاةُ وَنَحْنُ نَتَوَضَّأُ، فَجَعَلْنَا نَمْسَحُ عَلَى أَرْجُلِنَا، فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ: وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ. مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.
Reference: Sahih Al Bukhari 60