Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 603

(امام بخاری روایت کرتے ہیں): ہمیں عمران بن میسرہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد الحذاء نے حدیث بیان کی از ابی قلابہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

لوگوں نے آگ جلانے اور ناقوس بجانے کا ذکر کیا‘ پس انہوں نے یہود اور نصاریٰ کا ذکر کیا تو آپ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ دو دو مرتبہ اذان کے کلمات کہیں اور ایک ایک بار اقامت کے کلمات کہیں۔

حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ

ذَكَرُوا النَّارَ وَالنَّاقُوسَ، فَذَكَرُوا اليَهُودَ وَالنَّصَارَى فَأُمِرَ بِلاَلٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ، وَأَنْ يُوتِرَ الإِقَامَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 603