Sahih Al Bukhari 5

(امام بخاری نے کہا کہ) ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابوعوانہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں موسیٰ بن ابی عائشہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں سعید بن جبیر نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے

”آپ قرآن کے ساتھ عجلت میں (یاد کرنے کے لیے) اپنی زبان کو حرکت نہ دیں“ (القیامہ:۱۶) کی تفسیر میں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺقرآن مجید کے حصول میں مشقت اٹھاتے تھے اور آپ اپنے ہونٹوں کو ہلاتے تھے‘ حضرت ابن عباس نے فرمایا: میں تمہارے لیے ہونٹوں کو ہلاتا ہوں‘ جس طرح رسول اللہﷺہونٹوں کو ہلاتے تھے اور سعید نے کہا: میں اس طرح ہونٹوں کو ہلاتا ہوں‘ جس طرح میں نے حضرت ابن عباس کو ہونٹ ہلاتے ہوئے دیکھا ہے‘ پھر انہوں نے اپنے ہونٹوں کو ہلایا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ”آپ قرآن کے ساتھ عجلت میں (یاد کرنے کے لیے) اپنی زبان کو حرکت نہ دیں“ (القیامہ:۱۶) حضرت ابن عباس نے کہا: یعنی اس قرآن کو آپ کے سینہ میں جمع کرنا اور آپ کا اس کو پڑھنا (ہمارے ذمہ ہے)۔ ”پس جب ہم اس کو پڑھ چکیں تو آپ اس پڑھے ہوئے کی اتباع کریں “ (القیامہ:۱۸) حضرت ابن عباس نے کہا: (جبریل کے پڑھنے کے دوران) آپ سنیں اور خاموش رہیں۔ ”پھر آپ کے لیے اس کو بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے“ (القیامہ:۱۹) یعنی پھر آپ کا اس کو پڑھنا یہ ہمارے ذمہ ہے‘ اس کے بعد جب حضرت جبریل آتے تو رسول اللہﷺ غور سے سنتے‘ پھر جب حضرت جبریل چلے جاتے تو نبی ﷺ اس طرح قرآن پڑھتے جس طرح حضرت جبریل نے پڑھا تھا۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: ﴿لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ﴾ [القيامة: ١٦]، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يُعَالِجُ مِنَ التَّنْزِيلِ شِدَّةً، وَكَانَ مِمَّا يُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَأَنَا أُحَرِّكُهُمَا لَكُمْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يُحَرِّكُهُمَا، وَقَالَ سَعِيدٌ: أَنَا أُحَرِّكُهُمَا كَمَا رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَرِّكُهُمَا، فَحَرَّكَ شَفَتَيْهِ فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى: ﴿لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ﴾[القيامة: ١٦]، قَالَ: جَمْعُهُ لَهُ فِي صَدْرِكَ وَتَقْرَأَهُ: ﴿فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِـعْ قُرْاٰنَهٗ﴾[القيامة: ١۸]، قَالَ فَاسْتَمِعْ لَهُ وَأَنْصِتْ: ﴿ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗ﴾[القيامة: ١٩]، ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا أَنْ تَقْرَأَهُ، فَكَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ بَعْدَ ذَلِكَ إِذَا أَتَاهُ جِبْرِيلُ اسْتَمَعَ، فَإِذَا انْطَلَقَ جِبْرِيلُ قَرَأَهُ النَّبِيُّ ﷺ كَمَا قَرَأَهُ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 5