Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 598

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ہشام‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی اور وہ ابن ابی کثیر ہیں از ابی سلمہ از حضرت جابر رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

حضرت عمر رضی اللہ عنہ غزوہ خندق کے دن کفار کو برا کہہ رہے تھے اور انہوں نے کہا: یارسول اللہ! میں عصر کی نماز نہیں پڑھ سکا حتیٰ کہ سورج غروب ہو گیا‘ پھر ہم مدینہ کی ایک وادی میں گئے‘ پھر آپ نے سورج کے غروب ہونے کے بعد عصر کی نماز پڑھائی‘ پھر اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى ـ هُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ ـ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ جَعَلَ عُمَرُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ يَسُبُّ كُفَّارَهُمْ وَقَالَ مَا كِدْتُ أُصَلِّي الْعَصْرَ حَتَّى غَرَبَتْ‏.‏ قَالَ فَنَزَلْنَا بُطْحَانَ، فَصَلَّى بَعْدَ مَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 598