Sahih Al Bukhari 578

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے خبر دی از عقیل از ابن شہاب‘ انہوں نے کہا: مجھے عروہ بن الزبیر نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو خبر دی کہ

مسلمان عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز فجر کے لیے حاضر ہوتی تھیں‘ وہ اپنی چادروں میں لپٹی ہوئی ہوتی تھیں‘ پھر نماز پڑھنے کے بعد وہ اپنے گھروں کو لوٹ جاتیں‘ اندھیرے کی وجہ سے ان کو کوئی نہیں پہچانتا تھا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ، أَخْبَرَتْهُ قَالَتْ، كُنَّ نِسَاءُ الْمُؤْمِنَاتِ يَشْهَدْنَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الْفَجْرِ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ، ثُمَّ يَنْقَلِبْنَ إِلَى بُيُوتِهِنَّ حِينَ يَقْضِينَ الصَّلاَةَ، لاَ يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ مِنَ الْغَلَسِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 578