امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ھدبہ بن خالد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ھمام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابوجمرہ نے حدیث بیان کی از ابی بکر بن ابی موسیٰ از والد خود کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جس شخص نے ٹھنڈے وقت کی دو نمازیں پڑھیں وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔
اور ابن رجاء نے کہا: ہمیں ھمام نے حدیث بیان کی از ابی جمرہ کہ ابوبکر بن عبداللہ بن قیس نے بھی اس حدیث کی خبر دی۔ امام بخاری نے کہا: ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی از حبان‘ انہوں نے کہا: ہمیں ھمام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوجمرہ نے حدیث بیان کی از ابوبکر بن عبداللہ از والد خود از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ اس حدیث کی مثل۔
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنِي أَبُو جَمْرَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ صَلَّى الْبَرْدَيْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ ". وَقَالَ ابْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ أَخْبَرَهُ بِهَذَا. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، عَنْ حَبَّانَ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 574