Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 572

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالرحیم المحاربی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زائدہ نے حدیث بیان کی از حمید الطویل از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز آدھی رات تک مؤخر کر دی‘ پھر نماز پڑھی‘ پھر فرمایا: لوگوں نے نماز پڑھی اور سو گئے اور تمہارا شمار اس وقت تک نماز میں ہوتا رہا جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہے‘ اور ابن ابی مریم نے یہ اضافہ کیا: ہمیں یحییٰ بن ایوب نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حمید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے کہا: گویا اس رات میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا تھا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ الْمُحَارِبِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ أَخَّرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الْعِشَاءِ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ، ثُمَّ صَلَّى ثُمَّ قَالَ ‏ "‏ قَدْ صَلَّى النَّاسُ وَنَامُوا، أَمَا إِنَّكُمْ فِي صَلاَةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا ‏"‏‏.‏ وَزَادَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعَ أَنَسًا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ لَيْلَتَئِذٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 572