Sahih Al Bukhari 56

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں الحکم بن نافع نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از زہری، انہوں نے کہا: مجھے عامر بن سعد نے حدیث بیان کی از حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

تم اللہ کی رضا کی طلب کے لیے جو بھی خرچ کرو گے، اس پر تم کو اجر دیا جائے گا، حتیٰ کہ تم جو لقمہ اپنی بیوی کے منہ میں رکھو گے، اس پر بھی۔

حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ

إِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللهِ إِلَّا أُجِرْتَ عَلَيْهَا، حَتَّى مَا تَجْعَلُ فِي فِي امْرَأَتِكَ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 56