Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 564

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از زہری‘ انہوں نے کہا: سالم نے کہا: مجھے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ

ایک رات ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھائی اور یہ وہ نماز ہے جس کو لوگ ”العتمۃ“ کہتے ہیں‘ پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے ہماری طرف رخ کر کے فرمایا: مجھے بتاؤ یہ کون سی رات ہے کیونکہ اس کے ایک سو سال بعد ان میں سے کوئی بھی زمین کے اوپر باقی نہیں رہے گا۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ سَالِمٌ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةً صَلاَةَ الْعِشَاءِ ـ وَهْىَ الَّتِي يَدْعُو النَّاسُ الْعَتَمَةَ ـ ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ ‏ "‏ أَرَأَيْتُمْ لَيْلَتَكُمْ هَذِهِ فَإِنَّ رَأْسَ مِائَةِ سَنَةٍ مِنْهَا لاَ يَبْقَى مِمَّنْ هُوَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ أَحَدٌ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 564