امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن مہران نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الاوزاعی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوالنجاشی نے حدیث بیان کی‘ جو حضرت رافع بن خدیج کے آزاد کردہ غلام ہیں اور وہ عطاء بن صہیب ہیں‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے بیان کیا کہ
ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے‘ پھر ہم میں سے کوئی واپس ہوتا تو وہ اپنے تیر گرنے کی جگہ دیکھ لیتا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّجَاشِيِّ، صُهَيْبٌ مَوْلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ، يَقُولُ كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَيَنْصَرِفُ أَحَدُنَا وَإِنَّهُ لَيُبْصِرُ مَوَاقِعَ نَبْلِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 559