امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوکریب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابواسامہ نے حدیث بیان کی از برید از ابی بردہ از حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:
مسلمانوں اور یہود اور نصاریٰ کی مثال اس شخص کی طرح ہے‘ جس نے کچھ لوگوں کو بلایا کہ وہ اس کے لیے رات تک عمل کریں‘ پس انہوں نے دوپہر تک عمل کیا‘ پھر کہا: ہمیں تمہاری اجرت کی ضرورت نہیں ہے‘ اس نے اور لوگوں کو اجرت پر بلا لیا اور ان سے کہا: تم بقیہ دن میں کام کرو اور تم کو شرط کے موافق اجر ملے گا‘ پھر انہوں نے عمل کیا حتیٰ کہ جب عصر کی نماز کا وقت آیا تو انہوں نے کہا: بس تمہارے لیے اتنا ہی عمل ہے جو ہم نے کیا ہے‘ پھر اس شخص نے اور لوگوں کو بلایا‘ جنہوں نے بقیہ دن کام کیا حتیٰ کہ سورج غروب ہو گیا اور انہوں نے دونوں فریقوں کا مکمل اجر لے لیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الْمُسْلِمِينَ وَالْيَهُودِ وَالنَّصَارَى كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَأْجَرَ قَوْمًا يَعْمَلُونَ لَهُ عَمَلاً إِلَى اللَّيْلِ، فَعَمِلُوا إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ، فَقَالُوا لاَ حَاجَةَ لَنَا إِلَى أَجْرِكَ، فَاسْتَأْجَرَ آخَرِينَ فَقَالَ أَكْمِلُوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ، وَلَكُمُ الَّذِي شَرَطْتُ، فَعَمِلُوا حَتَّى إِذَا كَانَ حِينَ صَلاَةِ الْعَصْرِ قَالُوا لَكَ مَا عَمِلْنَا. فَاسْتَأْجَرَ قَوْمًا فَعَمِلُوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، وَاسْتَكْمَلُوا أَجْرَ الْفَرِيقَيْنِ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 558