امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابن مقاتل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوبکر بن عثمان بن سہل بن حنیف نے خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا: میں نے حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے تھے کہ
ہم نے عمر بن عبدالعزیز کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی‘ پھر ہم باہر نکلے حتیٰ کہ ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گئے‘ وہ اس وقت عصر کی نماز پڑھ رہے تھے‘ میں نے کہا: اے میرے چچا! آپ نے یہ کون سی نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے کہا: عصر کی‘ اور یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ نماز ہے جو ہم آپ کے ساتھ پڑھتے تھے۔
حَدَّثَنَا ابْنُ مُقَاتِلٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ، يَقُولُ صَلَّيْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الظُّهْرَ، ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي الْعَصْرَ فَقُلْتُ يَا عَمِّ، مَا هَذِهِ الصَّلاَةُ الَّتِي صَلَّيْتَ قَالَ الْعَصْرُ، وَهَذِهِ صَلاَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الَّتِي كُنَّا نُصَلِّي مَعَهُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 549