Sahih Al Bukhari 535

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از المہاجر ابی الحسن‘ انہوں نے زید بن وہب سے سنا از حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ انہوں نے کہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مؤذن نے ظہر کی اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے فرمایا: ٹھنڈے وقت میں‘ ٹھنڈے وقت میں‘ یا فرمایا: انتظار کرو‘ انتظار کرو اور فرمایا: گرمی کی شدت دوزخ کے جوش سے ہے‘ پس جب شدید گرمی ہو تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو‘ حتیٰ کہ ہم نے ٹیلوں کا سایا دیکھا۔

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ، سَمِعَ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ فَقَالَ ‏"‏ أَبْرِدْ أَبْرِدْ ـ أَوْ قَالَ ـ انْتَظِرِ انْتَظِرْ ‏"‏‏.‏ وَقَالَ ‏"‏ شِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا عَنِ الصَّلاَةِ ‏"‏‏.‏ حَتَّى رَأَيْنَا فَىْءَ التُّلُولِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 535