Sahih Al Bukhari 530

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن زرارہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد الواحد بن واصل‘ ابو عبیدہ الحداد نے خبر دی از عثمان بن ابی رواد برادر عبد العزیز‘ انہوں نے کہا: میں نے زہری سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس دمشق میں گیا‘ وہ اس وقت رو رہے تھے‘ میں نے عرض کیا: آپ کو کیا چیز رلا رہی ہے؟ انہوں نے کہا: میں ایسی کسی چیز کو نہیں پہچانتا جس کو میں نے پایا تھا سوا اس نماز کے اور یہ بھی ضائع کر دی گئی ہے۔

اور بکر نے کہا: ہمیں محمد بن بکر البرسانی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عثمان بن ابی رواد نے اس کی مثل خبر دی۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، أَخِي عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ بِدِمَشْقَ وَهُوَ يَبْكِي فَقُلْتُ مَا يُبْكِيكَ فَقَالَ لاَ أَعْرِفُ شَيْئًا مِمَّا أَدْرَكْتُ إِلاَّ هَذِهِ الصَّلاَةَ، وَهَذِهِ الصَّلاَةُ قَدْ ضُيِّعَتْ‏.‏ وَقَالَ بَكْرٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ نَحْوَهُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 530