Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 529

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مہدی نے حدیث بیان کی از غیلان از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے فرمایا:

میں ان چیزوں میں سے اب کوئی چیز نہیں پہچانتا‘ جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں تھیں‘ ان سے کہا گیا: نماز؟ حضرت انس نے کہا: کیا نماز کو بھی تم لوگوں نے ضائع نہیں کر دیا‘ جو تم نے ضائع کر دیا ہے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ، عَنْ غَيْلاَنَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ مَا أَعْرِفُ شَيْئًا مِمَّا كَانَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ قِيلَ الصَّلاَةُ‏.‏ قَالَ أَلَيْسَ ضَيَّعْتُمْ مَا ضَيَّعْتُمْ فِيهَا‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 529