امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالنعمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد بن زیاد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الشیبانی سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن شداد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے سنا وہ کہتی تھیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ کے پہلو میں سوئی ہوئی تھی‘ جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا میرے جسم پر لگتا اور میں حائض ہوتی تھی۔
اور مسدد نے از خالد یہ اضافہ کیا: ہمیں سلیمان شیبانی نے حدیث بیان کی: اور میں حائض تھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ، سُلَيْمَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ، قَالَ سَمِعْتُ مَيْمُونَةَ، تَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ نَائِمَةٌ، فَإِذَا سَجَدَ أَصَابَنِي ثَوْبُهُ، وَأَنَا حَائِضٌ. وَزَادَ مُسَدَّدٌ عَنْ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، وَأَنَا حَائِضٌ.
Reference: Sahih Al Bukhari 518