امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ کے سامنے بستر کے عرض میں لیٹی ہوئی تھی‘ پس جب آپ وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو مجھے بیدار کرتے‘ پھر میں وتر پڑھتی۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَأَنَا رَاقِدَةٌ مُعْتَرِضَةٌ عَلَى فِرَاشِهِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَنِي فَأَوْتَرْتُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 512