Sahih Al Bukhari 503

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قبیصه نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو بن عامر از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے بڑے اصحاب کو دیکھا‘ وہ مغرب کے وقت ستونوں کی طرف سبقت کرتے تھے۔ شعبہ نے از عمرو از حضرت انس رضی اللہ عنہ یہ اضافہ کیا: حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے نکل آتے۔

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ كِبَارَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ عِنْدَ الْمَغْرِبِ‏.‏ وَزَادَ شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَنَسٍ حَتَّى يَخْرُجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 503