امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں المکی بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا:
میں حضرت سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کے پاس آیا‘ وہ المصحف کے پاس ایک ستون کے نزدیک نماز پڑھ رہے تھے‘ پس میں نے کہا: اے ابو مسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ اس ستون کو تلاش کر کے اس کے پاس نماز پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قصد کر کے اس ستون کے پاس نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَ كُنْتُ آتِي مَعَ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ فَيُصَلِّي عِنْدَ الأُسْطُوَانَةِ الَّتِي عِنْدَ الْمُصْحَفِ. فَقُلْتُ يَا أَبَا مُسْلِمٍ أَرَاكَ تَتَحَرَّى الصَّلاَةَ عِنْدَ هَذِهِ الأُسْطُوَانَةِ. قَالَ فَإِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَتَحَرَّى الصَّلاَةَ عِنْدَهَا.
Reference: Sahih Al Bukhari 502