امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از حکم از حضرت ابی جحیفه رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت نکلے‘ پھر آپ نے بجری والی ریتلی زمین (مدینہ کی وادی) میں ظہر اور عصر کی دو دو رکعت نماز پڑھی اور اپنے سامنے نیزہ گاڑ دیا اور وضوء کیا‘ پھر لوگ آپ کے وضوء کے پانی کو اپنے جسم پر لگا رہے تھے۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْهَاجِرَةِ فَصَلَّى بِالْبَطْحَاءِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، وَنَصَبَ بَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةً، وَتَوَضَّأَ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَتَمَسَّحُونَ بِوَضُوئِهِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 501