$امام بخاری روایت کرتے ہیں، ہمیں قتیبہ بن سعید نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن جعفر نے خبر دی از حمید از حضرت انس رضی اللہ عنہ، وہ کہتے ہیں: مجھے حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیلۃ القدر کی خبر دینے کے لیے باہر نکلے، پس دو مسلمان آپس میں لڑ رہے تھے، سو آپ نے فرمایا:
میں تم کو لیلۃ القدر کی خبر دینے کے لیے نکلا تھا، بے شک فلاں اور فلاں نے جھگڑا کیا، پس لیلۃ القدر کی تعیین کا علم اٹھا لیا گیا، اور ہو سکتا ہے کہ یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہو، (اب) تم لیلۃ القدر کو ستائیسویں، انتیسویں اور پچیسویں شب میں تلاش کرو۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ
أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ خَرَجَ يُخْبِرُ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَتَلَاحَى رَجُلَانِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ: إِنِّي خَرَجْتُ لِأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، وَإِنَّهُ تَلَاحَى فُلَانٌ وَفُلَانٌ، فَرُفِعَتْ، وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمُ، الْتَمِسُوهَا فِي السَّبْعِ وَالتِّسْعِ وَالْخَمْسِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 49