امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عون بن ابی جحیفه‘ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد رضی اللہ عنہ سے سنا
کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کھلے میدان میں نماز پڑھائی اور آپ کے سامنے نیزہ تھا‘ ظہر کی دو رکعت اور عصر کی دو رکعت‘ اور آپ کے سامنے سے عورت اور گدھا گزر رہا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى بِهِمْ بِالْبَطْحَاءِ ـ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ ـ الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ، وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ، تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ.
Reference: Sahih Al Bukhari 495