امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن عبداللہ بن علی المنجوفی نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں روح نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں عوف نے حدیث بیان کی، از حسن اور محمد از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص حالتِ ایمان میں اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازہ کے ساتھ گیا اور اس کے ساتھ رہا، حتیٰ کہ اس کی نمازِ جنازہ پڑھ لی اور اس کی تدفین سے فارغ ہو گیا، وہ دو قیراط اجر لے کر لوٹے گا، ہر قیراط احد پہاڑ کی مثل ہو گا اور جو اس کی نمازِ جنازہ پڑھ کر تدفین سے پہلے لوٹ آیا تو وہ ایک قیراط لے کر لوٹے گا۔
اس حدیث میں عثمان موذن نے روح کی متابعت کی ہے انہوں نے کہا: ہمیں عوف نے حدیث بیان کی از محمد از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی حدیث کی مثل۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَنْجُوفِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ
مَنِ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، وَكَانَ مَعَهُ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا وَيَفْرُغَ مِنْ دَفْنِهَا، فَإِنَّهُ يَرْجِعُ مِنَ الْأَجْرِ بِقِيرَاطَيْنِ؛ كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ تُدْفَنَ، فَإِنَّهُ يَرْجِعُ بِقِيرَاطٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 47