Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 463

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں زکریاء بن یحییٰ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد اللہ بن نمیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از والدوخود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، وہ بیان کرتی ہیں کہ

جنگ خندق کے دن حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے بازو کی ایک رگ میں زخم آ گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ان کے لیے خیمہ لگا دیا تاکہ لوگ ان کی قریب سے عیادت کر لیں اور مسجد میں بنو غفار کا بھی خیمہ تھا، پھر لوگوں کو صرف اس چیز نے خوف زدہ کیا کہ ان کی طرف خون بہہ کر آ رہا تھا، پھر لوگوں نے کہا: اے خیمے والو! یہ کیا چیز ہے جو تمہاری طرف سے ہمارے پاس آ رہی ہے، پس لوگوں نے کہا: تو حضرت سعد کے زخم سے خون بہہ رہا ہے، پس وہ اس میں فوت ہو گئے۔

حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ أُصِيبَ سَعْدٌ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فِي الأَكْحَلِ، فَضَرَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ، فَلَمْ يَرُعْهُمْ ـ وَفِي الْمَسْجِدِ خَيْمَةٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ ـ إِلاَّ الدَّمُ يَسِيلُ إِلَيْهِمْ فَقَالُوا يَا أَهْلَ الْخَيْمَةِ، مَا هَذَا الَّذِي يَأْتِينَا مِنْ قِبَلِكُمْ فَإِذَا سَعْدٌ يَغْذُو جُرْحُهُ دَمًا، فَمَاتَ فِيهَا‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 463