Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 462

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید بن ابی سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ سے سنا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے سواروں کی ایک جماعت کو نجد کی طرف بھیجا‘ وہ بنو حنیفہ کے ایک شخص کو گرفتار کر کے لائے‘ جس کو ثمامہ بن اثال کہا جاتا تھا‘ انہوں نے اس کو مسجد کے ستونوں میں سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف نکلے تو لوگوں نے کہا: ثمامہ کو کھول دو‘ وہ مسجد کے قریب کھجور کے ایک درخت کی طرف گیا‘ پس اس نے غسل کیا‘ پھر مسجد میں داخل ہوا‘ پھر کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے‘ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور (سیدنا محمد) اللہ کے رسول ہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَيْلاً قِبَلَ نَجْدٍ، فَجَاءَتْ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ يُقَالُ لَهُ ثُمَامَةُ بْنُ أُثَالٍ، فَرَبَطُوهُ بِسَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏ "‏ أَطْلِقُوا ثُمَامَةَ ‏"‏‏.‏ فَانْطَلَقَ إِلَى نَخْلٍ قَرِيبٍ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 462