Sahih Al Bukhari 45

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں الحسن بن صباح نے حدیث بیان کی، انہوں نے جعفر بن عون سے سنا، انہوں نے کہا: ہمیں ابو العمیس نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں قیس بن مسلم نے خبر دی، از طارق بن شہاب از حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ

کہ یہود میں سے ایک شخص نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ کی کتاب میں ایک آیت ہے، جس کی آپ لوگ تلاوت کرتے ہیں، اگر وہ آیت ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید مناتے، حضرت عمر نے پوچھا: وہ کون سی آیت ہے؟ تو اس نے کہا: ”آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو کامل کر دیا اور تم پر میں نے اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو بطور دین پسند کر لیا“ (المائدہ: ۳)۔ حضرت عمر نے کہا: ہمیں وہ دن بھی معلوم ہے اور مقام بھی معلوم ہے جہاں یہ آیت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی، اس وقت آپ جمعہ کے دن میدانِ عرفات میں کھڑے ہوئے تھے۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ، سَمِعَ جَعْفَرَ بْنَ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ، أَخْبَرَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ

أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ قَالَ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، آيَةٌ فِي كِتَابِكُمْ تَقْرَءُونَهَا، لَوْ عَلَيْنَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ نَزَلَتْ لَاتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا. قَالَ: أَيُّ آيَةٍ؟ قَالَ: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلامَ دِينًا﴾ قَالَ عُمَرُ: قَدْ عَرَفْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ وَالْمَكَانَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيهِ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ، وَهُوَ قَائِمٌ بِعَرَفَةَ يَوْمَ جُمُعَةٍ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 45