(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں مسلم بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
وہ شخص دوزخ سے نکل آئے گا، جس نے لا الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں ایک جَو کے برابر بھی نیکی ہو اور وہ شخص دوزخ سے نکل آئے گا، جس نے لا الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں ایک گندم کے برابر بھی نیکی ہو اور وہ شخص دوزخ سے نکل آئے گا، جس نے لا الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں ایک جوار (یا ذرہ) کے برابر بھی نیکی ہو۔
امام بخاری کہتے ہیں: ابان نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، اس میں خیر کے بجائے ایمان کا لفظ ہے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ
يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَفِي قَلْبِهِ وَزْنُ شَعِيرَةٍ مِنْ خَيْرٍ، وَيَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَفِي قَلْبِهِ وَزْنُ بُرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ، وَيَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَفِي قَلْبِهِ وَزْنُ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 44