امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں خلاد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد بن ایمن نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت جابر رضی اللہ عنہ
کہ ایک عورت نے کہا: یا رسول اللہ! کیا میں آپ کے لیے ایسی چیز نہ بنا دوں جس پر آپ بیٹھیں؟ کیونکہ میرا لڑکا بڑھئی ہے، آپ نے فرمایا: اگر تم چاہو، پس اس عورت نے منبر بنا دیا۔
حَدَّثَنَا خَلاَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَيْمَنَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ امْرَأَةً، قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلاَ أَجْعَلُ لَكَ شَيْئًا تَقْعُدُ عَلَيْهِ، فَإِنَّ لِي غُلاَمًا نَجَّارًا قَالَ " إِنْ شِئْتِ ". فَعَمِلَتِ الْمِنْبَرَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 449