Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 443

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں خلاد بن یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں مسعر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محارب بن دثار نے حدیث بیان کی از حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے کہا:

میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ مسجد میں تھے‘ انہوں نے کہا: میرا گمان ہے کہ وہ چاشت کا وقت تھا‘ آپ نے فرمایا: دو رکعت نماز پڑھو اور میرا آپ پر قرض تھا‘ آپ نے وہ قرض ادا کیا اور مجھے زیادہ دیا۔

حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ ـ قَالَ مِسْعَرٌ أُرَاهُ قَالَ ضُحًى ـ فَقَالَ ‏ "‏ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ ‏"‏‏.‏ وَكَانَ لِي عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَانِي وَزَادَنِي‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 443