Sahih Al Bukhari 441

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن ابی حازم نے حدیث بیان کی از ابی حازم از ابی سہل بن حازم از حضرت سعد رضی اللہ عنہ، انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر آئے، پس آپ نے گھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو نہ پایا، پس آپ نے فرمایا: تمہارے عم زاد کہاں ہیں؟ حضرت سیدہ فاطمہ نے کہا: میرے اور ان کے درمیان کچھ اختلاف ہو گیا تھا، وہ مجھ پر ناراض ہوئے، پس گھر سے نکل گئے اور میرے پاس قیلولہ نہیں کیا (دوپہر کو گھر میں نہیں سوئے)، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی شخص سے فرمایا: جاؤ، دیکھو! وہ کہاں ہیں؟ وہ شخص آیا اور اس نے بتایا: یا رسول اللہ! وہ مسجد میں سوئے ہوئے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو وہ مسجد میں لیٹے ہوئے تھے، ان کی چادر ان کے پہلو سے ڈھلک گئی تھی اور اس پر مٹی لگ گئی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے مٹی صاف کر رہے تھے اور فرما رہے تھے: اے ابو تراب! اٹھو، اے ابو تراب! اٹھو۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْتَ فَاطِمَةَ، فَلَمْ يَجِدْ عَلِيًّا فِي الْبَيْتِ فَقَالَ ‏"‏ أَيْنَ ابْنُ عَمِّكِ ‏"‏‏.‏ قَالَتْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ شَىْءٌ، فَغَاضَبَنِي فَخَرَجَ فَلَمْ يَقِلْ عِنْدِي‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لإِنْسَانٍ ‏"‏ انْظُرْ أَيْنَ هُوَ ‏"‏‏.‏ فَجَاءَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ فِي الْمَسْجِدِ رَاقِدٌ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُضْطَجِعٌ، قَدْ سَقَطَ رِدَاؤُهُ عَنْ شِقِّهِ، وَأَصَابَهُ تُرَابٌ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُهُ عَنْهُ وَيَقُولُ ‏"‏ قُمْ أَبَا تُرَابٍ، قُمْ أَبَا تُرَابٍ ‏"‏‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 441