امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عبید اللہ، انہوں نے کہا: ہمیں نافع نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حدیث بیان کی کہ
وہ نوجوان اور کنوارے تھے، ان کی بیوی نہیں تھی اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں سوتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ، أَنَّهُ كَانَ يَنَامُ وَهْوَ شَابٌّ أَعْزَبُ لاَ أَهْلَ لَهُ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
Reference: Sahih Al Bukhari 440