Sahih Al Bukhari 42

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں اسحاق بن منصور نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرزاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی، از ہمام از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جب تم میں سے کوئی شخص اسلام پر اچھی طرح سے عمل پیرا ہو، تو ہر وہ نیکی جس پر وہ عمل کرتا ہے، اس کے لیے دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک لکھی جاتی ہے، اور ہر وہ برائی جس پر وہ عمل کرتا ہے، اس کی وہ ایک برائی ہی لکھی جاتی ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ

إِذَا أَحْسَنَ أَحَدُكُمْ إِسْلَامَهُ، فَكُلُّ حَسَنَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ، وَكُلُّ سَيِّئَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِمِثْلِهَا.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 42