امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن صالح نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فلیح بن سلیمان نے حدیث بیان کی از ہلال بن علی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی‘ پھر آپ منبر پر چڑھے‘ پھر آپ نے نماز اور رکوع کے متعلق فرمایا: بے شک میں تم کو اپنے پیچھے بھی ضرور اسی طرح دیکھتا ہوں‘ جس طرح سامنے دیکھتا ہوں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَةً ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ فِي الصَّلاَةِ وَفِي الرُّكُوعِ " إِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ وَرَائِي كَمَا أَرَاكُمْ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 419