امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از الاعمش، انہوں نے کہا: میں نے ابراہیم سے سنا، وہ ھمام بن الحارث سے حدیث بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا:
میں نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے پیشاب کیا، پھر وضوء کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر انہوں نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی، پس ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے دیکھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا تھا،
ابراہیم نے کہا: محدثین کو یہ حدیث اس لیے پسند تھی کہ حضرت جریر آخر میں اسلام لائے تھے۔
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الأَعْمَشِ، قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ، يُحَدِّثُ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى، فَسُئِلَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَنَعَ مِثْلَ هَذَا. قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ، لأَنَّ جَرِيرًا كَانَ مِنْ آخِرِ مَنْ أَسْلَمَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 387